پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی تقریب رونماٸی ملتوی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوک کی طبیعت ناساز
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 01:38pm

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث آج ہونے والی ٹیسٹ ٹرافی کی تقریب رونماٸی بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز راولپنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے بلکہ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وآفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹہریں گے۔

پاک انگلینڈ کے درمیان آج ملتوی ہونے والی ٹیسٹ ٹرافی کی تقریب رونماٸی اب کل ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے کپتان بین اسٹوکس اور بابراعظم ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونماٸی میں کے موقع پر موجود ہوں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات مسترد کردی ہے جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ نہیں آئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔

Read Comments