Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2022 09:40am

بوتلوں کی گردن لمبی کیوں ہوتی ہے

شیشے کی بوتلیں مختلف رنگ وسائز اورڈیزائنز میں بنائی جاتی ہیں جو اکثراوقات سجاوٹ کے کام بھی آتی ہیں لیکن کبھی آپ نے غور کیا کہ کچھ بوتلوں کا ڈیزائن تھوڑا منفرد ہوتا ہے۔

پاکستان کے مشہورومعروف مشروب سمیت دیگر بہت سے مشروبات آپ کو لمبی گردن والی بوتلوں میں نظرآتے ہیں۔

ایسی بوتلیں دیکھ کراکثروبیشتر ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ جب ایک اوسط سائز کی بوتل بھی ٹھیک کام کر سکتی ہے تولمبی گردن کی بوتل کیوں بنائی جائیں۔

تو جان لیجئے کہ اس کی ایک وجہ ہے، پہلے تویہ کہ بہ نسبت سائزمیں چوڑی یا کھلے منہ کی بوتلوں کے لمبی گردن والی بوتلیں باآسانی پکڑی جاسکتی ہیں اور ہاتھوں کی مضبوط گرفت کے باعث گرکرٹوٹنے کا خدشہ بھی انتہائی کم ہوتا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی ایسی بوتلیں پکڑتا ہے تو یہ پوری بوتل میں گرمی کی سطح کو برابر تقسیم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

توبس اہم نقطہ یہ ہے کہ یہ بوتلیں آپ کی آسانی کے لیے بنائی جاتی ہیں اور ایسی بوتلوں میں سیال مادے باآسانی محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

Read Comments