منشیات برآمدگی کیس، ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

2015 میں ملزم سے 83 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
شائع 01 دسمبر 2022 09:33am

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم انعام اللہ کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کو 2015 میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حب ریور روڈ سے گرفتار کیا تھا،ملزم سے 83 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Read Comments