لاہور میں سموگ، عدالت نے نجی و سرکاری اسکولوں میں دو چھٹیوں کی ہدایت کردی

اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ
شائع 02 دسمبر 2022 10:53am

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث نجی اور سرکاری اسکولوں میں دو چھٹیوں کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کا تدارک نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے، پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدد کیلئے رابطہ کیا جائے۔

Read Comments