جو عمران خان کے ساتھ غداری کرے گا، اپنی سیاست دفن کرے گا، شیخ رشید

پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پرلکھی گئی ہے۔
شائع 02 دسمبر 2022 11:05am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو عمران خان کے ساتھ غداری کرے گا، اپنی سیاست دفن کرے گا۔

اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ دیریا سویر جب بھی الیکشن ہوئے، پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پرلکھی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکرکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ 30جنوری سے پہلے ہوجائے گا۔

Read Comments