بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑگئی

بھارتی ہائی کمیشن سے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے، پی سی بی
شائع 02 دسمبر 2022 11:30am

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے جبکہ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن سے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

جبکہ ویزے جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کو شیڈول کےمطابق اتوارکوبھارت روانہ ہونا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویزہ کلیئرنس کیلئے 2 ماہ قبل تفصیلات بھجوا دی تھی۔

Read Comments