Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2022 04:15pm

قوت گویائی سے محروم ضعیف سوئس شہری کی گمشدہ رقم کیسے ملی

سوئٹزرلینڈ میں ایک ایماندار جوڑے نے قوت گویائی سے محروم ضعیف شخص کے گمشدہ 20 ہزار ڈالرز اُسے لوٹا کردل جیت لیے۔

دلکش اور دلفریب مناظروالے ملک سوئٹزرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشی بوڑھے شخص نے بینک سے 20 ہزارڈالرزکی رقم نکلوائی اور ایک لفافے میں رکھنے کے بعد گاڑی میں سوار ہوکر واپس لوٹ گیا۔

گھرپہنچنے کے بعد اسے علم ہوا کہ بینک سے نکلوائے گئے 20 ہزار ڈالرز والا لفافہ تو اس کے پاس ہے ہی نہیں۔

قوت گویائی سے محروم یہ ضعیف شخص اپنا مسئلہ کسی کو صحیح سے بتانے سے قاصرہے، پولیس اسٹیشن جانے کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ تھا۔

وہ مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچا جو تفتیش کیلئے مارٹگنی قصبے کے بینک پہنچی کہ آیا ایک بوڑھے آدمی نے اتنی رقم نکلوائی ہے یا نہیں؟۔

لیکن مزید تفتیش سے قبل ہی میاں بیوی بوڑھے کی رقم لے کر اسکے گھر پہنچ گئے، رقم والا لفافہ اسی جگہ گراتھا جہاں سے بوڑھا آدمی گاڑی میں سوار ہوا تھا مگر اس دوران لفافہ نیچے گرا۔

لفافے پر درج رہائشی پتے اورنام کی مدد سے یہ ایماندارجوڑا رقم کو واپس اس کے مالک تک پہنچانے میں کامیاب ہوا۔

بوڑھے آدمی نے دونوں کی ایمانداری سے متاثرہوکر پانچ سو فرانک کی رقم انہیں بطورانعام دی۔ سوئس پولیس نے بھی واقعے پرخوشی کااظہارکیا۔

Read Comments