Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2022 08:56pm

کیا بھارت اور بنگلہ دیش ہم سے زیادہ دیانت دار ہیں؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 1991 سے پہلے پاکستان کی معیشت جنوبی ایشیا میں بہترین تھی۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک خواب ہے، آج ممالک اس میں سرمایہ کاری کے ذرائع ڈھونڈتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے سابقہ دور میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، ہم نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا بھارت اور بنگلہ دیش ہم سے زیادہ دیانت دار ہیں، اگر ملک میں 10 سالہ پالیسیز جاری رہتی تو ہم بھی آگے ہوتے، البتہ 1991 سے پہلے پاکستانی معیشت جنوبی ایشیا میں بہترین معیشت تھی۔

Read Comments