پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے، شیخ رشید

ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شائع 03 دسمبر 2022 10:38am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، ان کو اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2 ماہ پہلے ہوں یا بعد میں ہوں، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

Read Comments