Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2022 01:55pm

عمران خان پرحملے کے بعد مظاہرہ کرنیوالے مظاہرین کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرحملے کے بعد پشاور میں مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی مظاہرین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

رکن اسمبلی فضل الہی کی گرفتاری سے متعلق ڈپٹی اسپیکرکو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پشاور رورل کے صدر عاصم خان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔

پشاورسٹی کے صدرعرفان سلیم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدرمینا خان آفریدی بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی یوتھ کے جنرل سیکرٹری انعام اور ذیشان کو بھی نامزد ملزم ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے 3 نومبر کو پشاورکینٹ میں احتجاج کیا تھا۔

Read Comments