سپریم کورٹ: عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہرنہ کرنے پرنیا حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
شائع 03 دسمبر 2022 02:33pm

سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہرنہ کرنے پرنیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے محض غلطی سے اثاثے ظاہرنہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منیبب اخترنے 12 صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کونسلرکے امیدوار یاسرآفتاب کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے۔

سپریم کورٹ کے مطابق اگرامیدوارکے کاغذات نامزدگی پراعتراض ٹھوس نہ ہو، تو ریٹرننگ افسرکاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے، امیدوارکے کاغذات پراعتراض ٹھوس بھی ہو، تو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسراعتراض نظراندازکرسکتا ہے۔

Read Comments