وزیراعظم کا گیس و بجلی کی قلت کا نوٹس، مؤثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت

عوام کی مشکلات کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہباز شریف
شائع 03 دسمبر 2022 08:36pm

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس اور بجلی کی سپلائی میں قلت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے پر موثر حکمت بنانے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت گیس اور بجلی کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قلت پر قابو پانے کے لئے مؤثر حکمت عملی بنائی جائے جب کہ صورتحال کنٹرول میں رکھنےکے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں اور عوام کی مشکلات کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Read Comments