Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2022 09:19pm

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کو مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی عائشہ راتوں رات اسٹار بن گئیں اور ان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام فالوورز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Read Comments