Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 11:48pm

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار حلقوں میں پولنگ ہوئی، اور اب ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پونچھ ڈویژن میں اب تک دو آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک ایک رکن نے کامیابی سمیٹی۔

پلندری

پلندری میں ن لیگ کے یاسر منشا 600 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار مظہر آکاش نے433 ، پی ٹی آئی کے افتخار احمد نے 403 ووٹ حاصل کئے۔

پلندری کے ضلع کونسل کی 18 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 11 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے چار امیدوار کامیاب ہوسکے ہیں۔

راولا کوٹ

راولاکوٹ میں پی ٹی آئی کے نعیم خان 1890 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ باغ میں آزاد امیدوار نعیم گیلانی 474 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

باغ آزاد کشمیر

باغ کے میونسپل کارپوریشن کی 14 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 14 میں 8 نشستیں اپنے نام کرلیں جب کہ پیپلز پارٹی اور آزاد اُمید وار تین، تین نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

باغ آزاد کشمیر کے 10 یونین کونسلوں میں سے 4 پر مسلم کانفرنس کامیاب ہوئی جب کہ تین پر آزاد امیدوار، دو پر مسلم لیگ ن اور ایک نشست پی ٹی آءی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Read Comments