روسی، یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی

یوکرینی فوج کی طرف سے روسی ٹھکانوں پرگولہ باری کی گئی
شائع 04 دسمبر 2022 08:51am

مشرقی یوکرین میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ کا محاذ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔

یوکرین کی فورسز کی جانب سے روسی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی گئی۔

یوکرینی فوج نے نے ڈونیٹسک کے قصبے باخموت کے قریب روسی پوزیشنوں پر شدید گولہ باری کی تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

روسی افواج نے کئی بار باخموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جیسے یوکرینی فوج نے ناکام بنا دیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق روس ممکنہ طور پر باخموت کو گھیرے میں لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Read Comments