انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، حکام نے وارننگ جاری کردی

لوگوں نے علاقے سے انخلاء شروع کردیا، مقامی میڈیا
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 02:31pm

انڈونیشیا کے مشرقی حصے جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا جس کے بعد حکام نے الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

روئٹرز کے مطابق مقامی میڈیا کے نے اطلاع دی کہ مشرقی صوبے جاوا میں آتش فشاں کے قریب رہنے والے لوگوں نے علاقے سے انخلاء شروع کردیا ہے۔

جاپانی موسمیات کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے نکلنے والے شعلے 15 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئے ہیں۔

صوبہ جاوا کے جزیرے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 640 کلومیٹر مشرق میں واقع ہیں۔

گزشتہ ماہ اس ہی جزیرے کے مغربی حصے میں زلزلہ آیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read Comments