Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 01:41pm

عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کا عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقدمات درج ہیں۔

چند روز قبل ہی بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو تحویل میں لیا تھا جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرکو کچلاک جیل میں رکھا جائے گا۔

بلوچستان میں اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ مقدمات درج ہیں، راولپنڈی جلسے میں متنازع تقریرکے معاملے پرکوئٹہ کے شہری اعظم سواتی کے خلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

عزیز الرحمان نامی شہری نے 27 نومبر کو ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں پیکا ایکٹ سمیت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Read Comments