’آصف زرداری اور شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے خلاف ساتھ دینے کی دعوت دی تھی‘

تمام پارٹیوں کے لیڈر لوٹ مار میں شامل ہیں, سراج الحق
شائع 04 دسمبر 2022 09:07pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے خلاف ساتھ دینے کی دعوت دی تھی، میں نے جواب دیا کرپٹ نظام کاحصہ نہیں بن سکتا۔

تاندلیانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈر لوٹ مار میں شامل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقتدار ملنے پر ملک کی بنجر زمین غریبوں میں تقسیم کردیں گے۔

Read Comments