Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2022 09:05am

پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، موٹروے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جبکہ صادق آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، شجاع آباد، جلالپورپیروالا، شاہ کوٹ اور ننکانہ صاحب میں ہرطرف دھند ہی دھند ہے، دھند نے سب کچھ نظروں سے اوجھل کردیا۔

شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، دھند کے باعث صادق آباد اولڈ ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3کو لاہور سے رجانہ تک بند کردیا گیا جبکہ موٹروے ایم 5 کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا اور کراچی کا ساتواں نمبر ہے، گردوغبار کے باعث لاہور میں وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا۔

Read Comments