حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی، شیخ رشید

اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا
شائع 05 دسمبر 2022 10:39am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیرحالات کومزید سنگین بنادے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں، ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا۔

Read Comments