معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا افغان وزیر کے دعوے پر ردعمل

اعتماد ہے کہ ہیڈ آف مشن پر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ممتاز بلوچ
شائع 05 دسمبر 2022 07:58pm

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا ملزم گرفتار کرنے کا ذبیح اللہ مجاہد کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا ملزم گرفتار کرنے کا ذبیح اللہ مجاہد کے دعوے پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، تحقیقات ایک مسلسل عمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے معاملے پر متعلقہ افغان حکام سے رابطے میں ہیں، اعتماد ہے کہ ہیڈ آف مشن پر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور حملے کے پیچھے مجرمان کو انصاف کے کٹھڑے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسپیشل فورسز نے غیر ملکی ملزم کو کابل سے گرفتارکیا ہے جس کا تعلق داعش سے ہے۔

ترجمان افغان حکومت کے مطابق پاکستانی سفارتخانے پر حملہ باغیوں اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی، جس کا مقصد دو برادرانہ ممالک میں بدگمانی پیدا کرنا تھا۔

Read Comments