Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2022 03:18pm

حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔

سماجی رابطے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لئے تیار ہوجائیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ شید نے کہا کہ ارشد شریف پرزندگی میں16ایف آئی آر درج ہوئیں، شہادت پر44دن کے بعد مقدمہ درج ہوا وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قابل احترام سعودی سفیرکوسمجھ ہےسیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، شہباز شریف اورفضل الرحمان کویہ بات سمجھ نہیں آرہی، نواز شریف جلدی کر لیں،الیکشن قبل از وقت ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔

Read Comments