مشرقی یوکرین کے شہرڈونسیک پر روسی گولہ باری، 6 افراد ہلاک

حملوں میں یوکرین کے کمانڈ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا
شائع 07 دسمبر 2022 03:59pm

مشرقی یوکرین کے شہر ڈونسیک پر روسی گولہ باری سے ہرطرف تباہی کے مناظر ہیں۔

کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق گزشتہ روز مزائل حملوں میں یوکرین کے کمانڈ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی جاری ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے 60، 60 جنگی قیدی رہا کیے۔

Read Comments