چک جھمرہ: نامعلوم کار سواروں نے بس سے 60 لاکھ لوٹ لیے

ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 07 دسمبر 2022 04:48pm

چک جھمرہ سپر ایکسپریس وے پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے 60 لاکھ لوٹ لیے۔

نلے والا کے قریب نامعلوم 4 کار سواروں نے بس کو روکا اور مسافروں کو یرغمال بناکر درجنوں مسافروں سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بس کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read Comments