طورخرم بارڈر پر کسٹمز کی کارروائی، امریکی ساختہ اسلحہ بر آمد

اسلحے میں 17 مشین گنز، 15 ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں، کسٹمز حکام
شائع 07 دسمبر 2022 06:50pm

خیبرپختونخوا میں طورخم بارڈر پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی ساختہ اسلحہ بر آمد کرلیا۔

چیف کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ اسلحہ افغانستان سےاسمگل کیا جا رہا تھا جسے انار سے بھرے ٹرک میں چھپایا گیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ بر آمد کیے گئے اسلحے میں 17 مشین گنز، 15 ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

Read Comments