جہلم: غیرت کے نام پرنوجوان کوبرہنہ کرکے تشدد، ملزمان گرفتار

ملزمان نوجوان کو برہنہ کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 09:27am

پنجاب کے شہرجہلم کےعلاقے دانی داہرہ میں بااثر افراد کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے نوجوان کو برہنہ کیا اوراس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کوغیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Read Comments