Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2022 10:01am

ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اسے چھپانا غلط ہوگا، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اسے چھپانا غلط ہوگا۔

انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ طویل عرصے تک چلے گی ہم پاگل نہیں ہیں جانتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیارکیا ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

اس سے قبل مشرقی یوکرین کے شہر ڈونسیک پر روس کی جانب سے گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

روسی حکام کے مطابق مزائل حملوں میں یوکرین کے کمانڈ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔

Read Comments