Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2022 02:22pm

راولپنڈی جلسہ: شہبازگل کیخلاف قابل اعتراض تقریرکے الزام میں مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں بغاوت سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

شہبازگل کے خلاف مقدمہ محمد اشفاق نامی شہری کی جانب سے درج کروایا گیا، پی ٹی آئی رہنما پر راولپنڈی جلسے میں قابل اعتراض تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں شہباز گل روالپنڈی کے ایک جلسے میں عوام کو پاکستان کے اداروں کے خلاف پھڑکانے کی کوشش کررہے تھے، جو بغاوت کے مترادف ہے۔

متن کے مطابق ایسے شخص کے بیانات سے عوام میں خوف و ہراس اور ملک میں نقص امن کا خطرہ ہے، پولیس نے بغاوت سمیت مخلتف دفعات شامل کرکے شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read Comments