Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2022 07:56pm

صدر کی ڈار سے چوتھی ملاقات، وزیراعظم کا اہم پیغام عارف علوی کو موصول

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈار اور صدر علوی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری جب کہ مجموعی طور پر یہ چوتھی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جب کہ اسحاق ڈار کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم پیغام بھی صدر عارف علوی کو پہنچایا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر علوی اور وزیر خزانہ کے درمیان سیاسی پیشرفت کے لئے مزید ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Read Comments