بلوچستان میں اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کا حکم

عدالت نے اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پرحکم سنایا
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 01:48pm

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے حکم سنایا۔

درخواست اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج ہیں۔

Read Comments