Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2022 05:29pm

نوشہرہ: ٹرین کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور کی جانب گامزن تھی کہ حقانیہ مدرسہ کے قریب تین افراد ٹرین کی زد میں آکر کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد دو بچیاں شامل ہیں، جن کی شناخت 25 سالہ عدنان، 5 سالہ ثناء اور 3 سالہ مینہ کے نام سے ہوئی ہے۔میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

Read Comments