Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نوشہرہ: ٹرین کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے

جاں بحق افراد میں ایک مرد دو بچیاں شامل ہیں، ریسکیو ذرائع
شائع 09 دسمبر 2022 05:29pm

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور کی جانب گامزن تھی کہ حقانیہ مدرسہ کے قریب تین افراد ٹرین کی زد میں آکر کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد دو بچیاں شامل ہیں، جن کی شناخت 25 سالہ عدنان، 5 سالہ ثناء اور 3 سالہ مینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

KPK

Train Accident

Naushehra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div