Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2022 08:32am

سی ٹی ڈی کی نوشہرہ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے نوشہرہ میں کارروائی کی جس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

دھشت گرد حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سیکیورٹی فورسزز پر حملوں اور تھانہ جات پردھماکوں میں ملوث تھے۔

دھشت گرد ایک بڑی کاروائی کیلئے منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے اسی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ جڑوبہ میں آپریشن شروع کیا۔

اسی دوران دھشت گردوں کی جانب سے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔

کافی دیر بعد فائرنگ رک جانے پر دوران سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن چار دہشت گرد ہلاک پائے گئے جبکہ علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

Read Comments