فٹبال ورلڈکپ کوارٹر فائنل، ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
شائع 10 دسمبر 2022 08:47am

قطرمیں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔

مقررہ ٹائم تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا اور اضافی وقت کے بعد فیصلہ پینالٹیز پر ہوا۔

ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کرسیمی فائنل پہنچ گیا، جہاں وہ کروشیا سے ٹکرائے گا۔

Read Comments