Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2022 01:03pm

ناظم جوکھیو کیس: جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی کی ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت آٹھ ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

دوران سماعت ملزمان کے صحت جرم سے انکار پرآئندہ سماعت پرمقدمے کے گواہاں کوطلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب صلح کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیرمیمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

اس سے قبل، کراچی کی ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم ایم پی اے جام اویس کوعدالت میں پیش نہیں کیا، عدم حاضری کے باعث ملزمان پرفرد جرم عائد نا ہوسکی۔

ملیر کورٹ میں نظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت میں جیل حکام نے ملزم جام اویس عدالت میں پیش نہ کرتے ہوئے موقف دیا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جام اویس کی غیرحاضری کے باعث عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس کا پسِ منظر

رواں سال اپریل میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

جس کے بعد پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام چالان سے خارج کردیئے گئے۔

یاد رہے کہ ناظم جوکھیو مقامی صحافی تھے جنہیں کراچی کی ڈسٹرکٹ ملیرمیں نومبر 2021 میں غیرملکیوں کے شکار کی ویڈیو پ لوڈ کیے جانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

Read Comments