سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام ہے، راجا پرویز اشرف

پاکستان میں ہر جماعت کیخلاف مقدمات بنائے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 10 دسمبر 2022 01:45pm

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں ہوسکتا، ہم بغیر سوچے سمجھے الزامات لگادیتے ہیں، پاکستان میں ہر جماعت کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنا چاہئے، موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونےمیں زیادہ وقت نہیں، استعفے دینے والے پی ٹی آئی ارکان لاجزمیں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کا دباؤ جلد بہتر ہوجائے گا، مثبت سوچ ہی سے ہی ملک کو مشکل سے نکالا جاسکتا ہے، ہم مثبت سوچ کے ساتھ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

Read Comments