عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی

پولیس کو حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کرنے سے بھی روک دیا۔
شائع 10 دسمبر 2022 04:50pm

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف زمینوں پر قبضے کیخلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے تیس ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کوحلیم عادل شیخ کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

Read Comments