حکومت نے آئین اور احتساب کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، فرخ حبیب

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کیاجارہاہے۔
شائع 10 دسمبر 2022 05:14pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے اندر آئین اور احتساب کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، 75 فیصد پاکستانی فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کیوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کیاجارہاہے، بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو نااہل کرناچاہتے ہیں، دسمبرمیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، نوازشریف کا پاکستان کی عوام ایسا استقبال کریں گے وہ باہرجانا بھول جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کیا ہے، اگر اے این ایف عدالت میں ثابت نہیں کرسکی تو ان کے خلاف ایکشن ہوناچاہیے۔

Read Comments