Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 11:14pm

بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مارلیا

بلوچستان کے 3 اضلاع ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ضلع لسبیلہ اور حب سے تنائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مارلیا، لسبیلہ عوامی اتحاد 43 نشستوں میں سے 24 میں کامیابی حاصل کرلی۔

عوامی اتحاد جام گروپ آٹ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ نیشنل پارٹی پانچ اور چار آزاد امیدوار نشستیں حاصل کرسکے۔

  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 10 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کے رسول بخش134 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 37 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحادکے فرمان رونجھو 350 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 8 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کےعظیم سیاں336 لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 29 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحادکے بشیر مگسی 280 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 11 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحادکے سعید مینگل 339 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 6 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کےریاض مگسی 84 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 30 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحادکے ممتاز لیڑی 196 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 38 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کے محمدیوسف 276 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 23 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے گلحسن 402 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 40 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے اعظمرند 328 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 36 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے اکبرملازئی 406 ووٹ لیکر کامیاب۔

بلوچستان کے 3اضلاع حب ، لسبیلہ اور پشین کے مجموعی طور پر 235وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا۔

انتخابات میں 2 لاکھ 83 ہزار213 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے 859 امیدوار میدان میں ہیں۔

ووٹنگ کے لئے 133 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے، جن میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

بلوچستان کے تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 298 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے جن میں سے 63 وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

ضلع حب میں کُل 138 وارڈز میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 وارڈز پر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی ہوئے۔

ضلع لسبیلہ کی 2 میونسپل کمیٹیزاور20 یونین کونسلز میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں، کُل 146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پشین حرمزئی میں بھی 14 وارڈز میں سے 2 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 12 وارڈز میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے 32 اضلاع کی میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی سامان 13 دسمبر کو حوالے کیا جائے گا۔

Read Comments