Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2022 08:41am

خیرپورمیں پولیس مقابلہ، ڈاکوہلاک، کندھ کوٹ سے 2 مغوی بازیاب

خیرپورمیں تھانہ رانی پور کے حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی خیرپورمیر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو سے مسروقہ موبائل فون چھینی ہوئے نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کے شناخت شاہنوازعرف گڈو کے نام سے ہوئی، جو گزشتہ روز ہونے والی ہنگورجہ کوچ ڈکیٹی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دوسری جانب کندھ کوٹ میں گبلو تھانہ کی حدود میں پولیس کا اغوا کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے، جبکہ دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی زبیر نذیر نے بتایا کہ دو ماہ قبل مغوی صدام شاہ اور امان اللہ بھٹی اغوا ہوئے تھے، جنہیں پولیس کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے بازیاب کرالیا۔

Read Comments