زیمبیا: سڑک کنارے سے27 افراد کی لاشیں ملیں

تمام افراد ایتھوپیا سے آنے والے تارکین وطن تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2022 09:47am

زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں سڑک کنارے سے 27 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

زیمبیا پولیس کے مطابق تمام افراد ایتھوپیا سے آنے والے تارکین وطن تھے جبکہ مرنے والوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

جائے وقوع پرایک شخص زندہ حالت میں پایا گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کےعلاوہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں پہنچا دیا گیا تاکہ تحقیقات کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔

Read Comments