Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2022 11:02pm

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کل 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پیٹرولیم ڈویژن ریکوڈک منصوبے پر کابینہ کو بریفنگ جب کہ ریکوڈک منصوبے پر ریگولیٹری منظوریاں بھی دے گی۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

Read Comments