شائع 13 دسمبر 2022 12:01pm

خاتون کے ساتھ رقص کرنے پر پولیس اہلکار معطل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا محمد طارق عزیز نے نجی محفل میں سیکیورٹی برانچ کے اہلکار کو خاتون کے ساتھ رقص کرنے پر معطل کر دیا۔

ڈی پی او سرگودھا نے سیکیورٹی اہلکار کے رقص سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعہ کے پر نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( اے ایس پی) صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مطلب ان کی حوصلہ افزائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو ایسے فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments