Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 09:07am

فیفا ورلڈ کپ: لائنل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف گول کرکے ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے لائنل میسی نے گیبرئیل بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لیونل میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

میسی نے کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں 11واں گول اسکور کیا، جس کے بعد ان کے ورلڈ کپ مقابلوں میں گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں 10 گول اسکور کیے تھے۔

اس کے علاوہ لائنل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

میسی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لئے 25 بار کھیلے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

لائنل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے شکست دی، جولین الواریز نے 2 جبکہ میسی نے ایک گول اسکور کیا۔

Read Comments