وزارت صحت نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کوخوشخبری سنادی

عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرصحت
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 11:03am

ترجمان وزارت صحت نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیش نے گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کو اب اپنے مسائل کے حل کے لئے اسلام اباد نہیں جانا نہیں پڑے گا وزیرصحت عبدالقادرپٹیل آج اس نئی برانچ کا افتتاح کریں گے۔

وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا عوام کوصحیح اورحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں اور گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کے اپنے دہلیز پرحل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عملی کاموں اورکارکردگی پریقین رکھتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے میں مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کرنا ہے۔

Read Comments