کراچی: شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی
شائع 14 دسمبر 2022 02:04pm

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلف شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائرحکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے تھے جبکہ آگ دوسری منزل پر لگی تھی جو پھیل رہی تھی۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور ایک اسنارکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Read Comments