ڈاکوؤں نے پہچاننے کے بعد تھپڑ مارے، شیف شیریں آپا

'کوئی موٹرسائیکل سامنے آجائےتو کانپ جاتی ہوں'
شائع 14 دسمبر 2022 03:18pm

خواتین کو نت نئی ڈشزسکھانے کیلئے شہرت رکھنے والی نجی ٹی وی کی شیف شیریں انور نے اپنے ساتھ حال ہی میں ہوئی ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔

ہم ٹی وی کے مارننگ شو میں فی زمانہ دوسروں پراعتبار کے حوالے سے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک شیریں آپا نے یہ آپ بیتی سنائی۔

گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس ڈکیتی کے واقعے سے متعلق بتاتے ہوئے شیریں آپا نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مجھے پہچاننے کے بعد دو تین تھپڑ مارے اور کہا کہ اگرمسالہ ٹی وی یا کہیں پربھی جا کر ہماری شکایت کی تو ہم مسالہ ٹی وی پرآکر ہی تمہارا گلا کاٹ دیں گے۔

شیریں آپا نے کہا کہ موٹرسائیکل پر2، 3 لڑکے گزرتے دیکھ لوں تو کانپ جاتی ہوں کہ کہیں وہی لوگ دوبارہ تو نہیں آگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کا زمانہ ایسا ہے کہ ایک شعبے سے تعلق رکھنے والوں میں پروفیشنل جیلسی بہت زیادہ ہوتا ہے، میں نے خود یہی سیکھا کہ میرے جتنے بھی قریبی دوست ہوں، منہ پراچھے اور پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے والے ہوتے تھے۔

پروگرام کا یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلٹ فارمز پروائرل ہے۔

Read Comments