Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 04:36pm

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈالر ایکسچینج ریٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا، پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

ایستھر پیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اعداد و شمار کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا، توانائی کی اصلاحات کے طے شدہ اہداف پرعمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضہ کی اگلی قسط سے متعلق بات چیت مثبت چل رہی ہے، پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا، سیلاب کے بعد معاشی آؤٹ لک کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

Read Comments