قومی خزانے کو نقصان: راجہ پرویز اشرف کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوط

مناسب آرڈر جاری کریں گے، چیف جسٹس عامر فاروق
شائع 15 دسمبر 2022 11:30am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مناسب آرڈر جاری کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار حافظ اسامہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے جشن آزادی پروگرامز کے لئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی،جس کا زیادہ حصہ راجہ پرویز اشرف کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں خرچ ہوا۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسپیکر نے سیلاب اور قدرتی آفات کے اوقات میں 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے، عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Read Comments