Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2022 12:12am

ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پا گیا، حکومت بلوچستان

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن نے دستخط کردیئے جب کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، آج معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کےحوالے سے پاکستان پر 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، ریکوڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا، کمپنی کام کا آغاز فوری طور پر کر دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 15 دسمبر کو بیرک گولڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا تھا، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبا نکالنے کا منصوبہ ہے۔

Read Comments